6 جی ٹیکنالوجی سے دیوار کے پیچھے افراد کی نگرانی ممکن

 6 جی ٹیکنالوجی سے دیوار کے پیچھے افراد کی نگرانی ممکن

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں 6 جی موبائل نیٹ ورک پر تحقیق جاری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی صرف تیز رفتار انٹرنیٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اپنے اردگرد موجود لوگوں، اشیا اور ان کی نقل و حرکت کو بھی محسوس کرنے کی صلاحیت رکھ سکتی ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کو انٹیگریٹڈ سینسنگ اینڈ کمیونیکیشن اور مختصراً آئی ایس اے سی کہا جاتا ہے ۔ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے بھی اسے آئندہ نسل کے موبائل نیٹ ورکس کے اہم ممکنہ استعمالات میں شامل کیا ہے۔ آئی ایس اے سی ٹیکنالوجی کے تحت مستقبل کے نیٹ ورک ریڈیو سگنلز کا تجزیہ بھی کر سکیں گے جبکہ اس سے پہلے ریڈیو سگنلز کی مدد سے دیوار کے دوسری جانب موجود افراد کی موجودگی، سانس اور دل کی دھڑکن کا اندازہ لگانے کے تجربات بھی کیے جا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...