مفلوج شخص نے ذہن سے کنٹرول ہونیوالی وہیل چیئر بنا لی
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص نے مفلوج ہونے کے بعد ایک ایسی ایجاد کو ممکن بنایا جس نے لوگوں کو دنگ کر دیا۔33 سالہ وانگ ننگ نے ذہن سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر کا پروٹوٹائپ محض 48 گھنٹوں میں ایک ٹیکنالوجی مقابلے کے لیے تیار کیا۔
وانگ ننگ اور ان کی اہلیہ چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ٹیکنالوجی مقابلے میں شرکت کرکے پہلا انعام جیتا۔ 2020 میں وانگ ننگ کی ریڑھ کی ہڈی میں 13 سینٹی میٹر بڑی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور 2 بڑے آپریشن ہوئے ، جس کے نتیجے میں ان کا پورا جسم 2 بار مفلوج ہوا۔ میں اس وہیل چیئر کو شنگھائی میں ورلڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا۔اب یہ سسٹم ملٹی ڈائریکشنل مائنڈ کنٹرول کو سپورٹ کرتا ہے اور زیادہ جامع ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments