97سالہ برطانوی خاتون نے اپنا ونگ واکنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

97سالہ برطانوی خاتون نے اپنا ونگ واکنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کی 97 سالہ بیٹی برومیج نے فالج سے صحت یاب ہونے کے صرف ایک سال بعد ایک بار پھر وِنگ واکنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

چیلٹنہم سے تعلق رکھنے والی بیٹی برومیج نے 97 سال اور 127 دن کی عمر میں آر ایف سی رینڈ کومب ایئر فیلڈ میں چلتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر کامیاب ونگ واکنگ کی، جس کے بعد وہ دنیا کی معمر ترین خاتون ونگ واکر کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔بیٹی برومیج نے پہلی بار 87 سال کی عمر میں ونگ واکنگ کی تھی اور اب تک وہ یہ مہم چھ مرتبہ مکمل کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں 93 برس کی عمر میں بھی اسی کارنامے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اگر وہ یہ سب نہ کریں تو زندگی بہت بور ہو جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...