شادی کرنے پر خواتین کیلئے سونے کے سکے اورساڑھی کا تحفہ
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں تامل ناڈو حکومت نے شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔
تامل ناڈو کی حکومت نے اسمبلی میں اپنا پہلا بجٹ 2026 پیش کیا اور وزیر خزانہ ڈاکٹر این میری ولسن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے متعدد اعلانات کئے ۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ خواتین کو ان کی شادی کے موقع پر 8 گرام سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی فراہم کرنے کیلئے برادرز گفٹ سکیم کے تحت 812 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں 10 اولمپک سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کیلئے 5.50 کروڑ روپے کی تخصیص کی گئی ہے جس کا مقصد اولمپک میں طلائی تمغے جیتنا اور تامل ناڈو کو بین الاقوامی کھیلوں میں بلند ترین سطح پر لے جانا ہے ۔ انجینئرنگ کالجوں میں 5 لاکھ طلبہ کو اے آئی کی مہارت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments