کوسٹا ریکا میں کافی فرآگ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

کوسٹا ریکا میں  کافی فرآگ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنس دانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے ، اس مینڈک کو سائنسی نام Isthmohyla nacientes دیا گیا ہے ۔ اسے عام طور پر "کافی فراگ" (Coffee Frog) کہا جا رہا ہے ۔

یہ ایک چھوٹا، سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو زیادہ تر رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے ۔یہ کوسٹا ریکا کے وسطی بحرالکاہل کے علاقے خصوصاً تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے ۔یہ مینڈک کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے ماحول میں رہتا ہے ۔ نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے آواز نکالتے ہیں، اس دریافت کی خاص بات یہ ہے کہ نئی نسل ایسے علاقے میں سامنے آئی ہے جو کوسٹا ریکا کی اہم کافی پیدا کرنے والی پٹی بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...