کینیڈا:ضدی بچے کا سیٹ بیلٹ پہننے سے انکار، پرواز منسوخ

کینیڈا:ضدی بچے کا سیٹ بیلٹ پہننے سے انکار، پرواز منسوخ

مونٹریال(نیٹ نیوز)کینیڈا میں ضدی بچے کے باعث مسافر طیارے کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ وکٹوریہ، برٹش کولمبیا سے ٹورنٹو جانے والی ‘پورٹر ائیرلائنز’ کی ایک پرواز اس وقت منسوخ کردی گئی

جب جہاز میں سوار ایک بچہ سیٹ پر کھڑا ہو گیا اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کردیا۔ بچے کے والدین اور جہاز کے عملے نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے ۔اس حوالے سے پورٹر ائیر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ وکٹوریہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرمینل سے نکل کر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ عملے کے ارکان کی نظر اس بچے پر پڑی جو اپنی نشست پر کھڑا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ بہت کوششوں کے بعد بھی ضدی بچہ نہ مانا جس کے باعث جہاز کو ٹرمینل پر لے جاکر کھڑا کردیا گیا اور بچے کو والدین ان کے سامان سمیت جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...