بیوی کی پھولوں سے محبت، شوہر نے بنجر زمین کو باغ بنا دیا

بیوی کی پھولوں سے محبت، شوہر نے بنجر زمین کو باغ بنا دیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)بیوی کے ایک عام سے جملے سے متاثر ہوکر ایک شخص نے ایک بنجر وادی کو پھولوں سے بھرے باغ میں تبدیل کر دیا۔

80 ایکڑ کے رقبے پر واقع یہ وادی چین کے صوبے سیچوان کے شہر چینگڈو میں موجود ہے ۔زاؤ شیاؤلن اور ان کی اہلیہ ین جائی اب پھولوں سے بھری وادی میں مقیم ہیں جو ان کا باغ بن چکی ہے ۔زاؤ شیالن کو اس کا خیال 2013 میں اس وقت آیا جب ین جائی نے بیجنگ میں گزارے گئے بچپن کی یادوں کے بارے میں بتاتے ہوئے پھولوں کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔زاؤ شیالن اپنا گھر فروخت کرکے ژویان لانگ نامی قصبے میں زمین خریدی اور پھولوں کو اگانے کی تربیت خود حاصل کی۔ایک دہائی سے زائد محنت کے بعد وہ اس مقام کو مکمل طور پر بدلنے میں کامیاب ہوگئے اور اب اسے دنیا کا سب سے بڑا ہولی ہوک پھولوں کا باغ قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...