تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت،نام سائریکس رکھ دیاگیا
بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت کی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا نام ایک مشہور سیریز ہاؤس آف دی ڈریگن سے متاثر ہو کر سائریکسرکھا گیا جو اس فلم میں ملکہ رینیرا ٹارگیرین کی سواری والا ڈریگن تھا۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چھپکلی ماؤنٹین ہارنڈ ڈریگنز کہلانے والے گروہ سے تعلق رکھتی ہے اور اسے مے وونگ کے بلند پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں دریافت کیا گیا ہے ۔محققین نے وضاحت کی کہ اس کا نام چھپکلی کے زردی مائل رنگ، اس کے چھوٹے سائز اور انڈوں کی بڑی تعداد کی بنیاد پر رکھا گیا ہے ۔ماؤنٹین ہارنڈ ڈریگنز اپنی گردن اور پیٹھ پر موجود کانٹے دار ابھار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں،محققین کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر اس جیسے کئی اور جانور بھی موجود ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments