’’فون سے سکرین شاٹ لینا یادداشت کمزور کرنے کا باعث ‘‘
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)موبائل فون سے کسی اہم لمحے کی تصویر یا سکرین شاٹ محفوظ کرنا بظاہر یاد رکھنے میں مددگار لگتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسا کرنا بعض اوقات معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کرسکتا ہے۔
امریکا کی بِنگہیمٹن یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ محققین کی تحقیق کے مطابق جو افراد کسی چیز کو یاد رکھنے کیلئے خود اس کی تصویر کھینچتے ہیں، ان کے بعد میں اس کی تفصیلات یاد رکھنے کے امکانات ان افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوتے ہیں جو تصویر نہیں کھینچتے۔ ماہرین نے اس رجحان کو فوٹوٹیکنگ امپیئرمنٹ ایفیکٹ قرار دیا ہے۔ بِگنہیمٹن یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ صوفیہ فیبریزیو کے مطابق لوگ کسی واقعے یا معلومات کی تفصیلات زیادہ آسانی سے بھول جاتے ہیں اگر وہ بعد میں اپنی بنائی ہوئی تصاویر دوبارہ نہ دیکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments