2منٹ 19.65 سیکنڈ میں 12 ٹی شرٹس تہہ کرنے کا ریکارڈ

 2منٹ 19.65 سیکنڈ میں 12 ٹی شرٹس تہہ کرنے کا ریکارڈ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 200 سے زائد اعزازات اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے 10 ساتھی ملازمین اور لاس ویگاس کے ایک ذہنی علوم کے ماہر کے ساتھ مل کر ٹی شرٹس تہہ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے کارپوریٹ ٹیم بلڈنگ کے سلسلے میں لاس ویگاس کے دورے کے دوران 12 رکنی ٹیم کے ساتھ سب سے کم وقت میں 12 ٹی شرٹس کو ریلے انداز میں تہہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 2 منٹ 24 سیکنڈ کا تھا تاہم ڈیوڈ اور ان کی ٹیم نے 10 ناکام کوششوں کے بعد 2 منٹ 19.65 سیکنڈ میں 12 ٹی شرٹس تہہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ریکاردبنانے کی ابتدائی کوششوں میں متعدد بار ٹیم کو قواعد کی خلاف ورزی پر نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...