تیزی اورمہارت سے آٹاگوندھنے والا انسان نما روبوٹ تیار

تیزی اورمہارت سے آٹاگوندھنے والا انسان نما روبوٹ تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کی ایک بیکری سے انسان نما ایک روبوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بہت تیزی اور مہارت سے آٹا گوندھ رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ویوز حاصل کرچکی ہے جبکہ اس ویڈیو پر روبوٹ کی جانب سے بیکرز کے کام کو آسان بنانے پر سراہا بھی جا رہا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں آٹا گوندھنا انتہائی مشقت کا کام ہے ۔واضح رہے انسان نما شکل والے روبوٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہ ناصرف کھیل کے میدان میں نظر آرہے ہیں بلکہ سڑکوں پر چلتے پھرتے اور انسان کے کام کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں۔آٹا گوندھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین جہاں دلچسپ تبصرے کررہے ہیں وہیں کئی صارفین کا حیرانی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...