موبائل فون کو 3منٹ میں چار ج کرنیوالی بیٹر ی آٓ گئی
سڈنی (نیٹ نیوز)عام طور پر ایک فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ سے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ بیٹری فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔
مگر اب سائنسدانوں نے ایسی بیٹری چارج کی ہے جو جس کو اب محض چند منٹ میں چارج کرسکیں گے جبکہ اس کی زندگی بھی بہت طویل ہوگی۔ آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کی ہے جو 60 ہزار بار مکمل چارج کی جاسکتی ہے ،مگر زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل چاارج کرنے کے لیے صرف 3 منٹ درکار ہوں گے ۔اس بیٹری میں بالکل مختلف زنک آئیوڈین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آگ بھی نہیں لگتی۔محققین کے مطابق اگر ایک بیٹری کو 60 ہزار بار مکمل چارج کیا جاسکتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بیٹری لائف 164 برسوں کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments