جنگل میں آگ بجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت والے ڈرونز تیار
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش کی جا رہی ہے ، جن کا مقصد آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کر کے ابتدائی مرحلے میں بجھانا ہے۔
کیلیفورنیا میں محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن نے حال ہی میں خودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ کیا جبکہ الاسکا میں ایک عالمی مقابلے کے دوران بھی خودکار نظاموں کو ابتدائی درجے کی آگ کا سراغ لگانے اور اسے بجھانے کیلئے آزمایا گیا۔کیلیفورنیا میں آزمائے گئے ڈرونز میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن اور دیگر سنسرز استعمال کئے گئے ہیں جو آگ کے مقام کی نشاندہی کر کے وہاں فائر فائٹنگ فوم پہنچا سکتے ہیں، ان ڈرونز کو خاص طور پر ایسے دور دراز علاقوں کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جہاں زمینی عملے یا بڑے طیاروں کو پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے اوریہ ایک انتہائی مفید چیز ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments