بھارت:کتا ہسپتال سے لاکھوں کے زیورات لے کر بھاگ گیا

بھارت:کتا ہسپتال سے لاکھوں کے زیورات لے کر بھاگ گیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے ضلع منڈی سور کے سرکاری ہسپتال میں آوارہ کتا سرجیکل وارڈ سے سونے اور چاندی کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مجموعی مالیت تقریباً چار لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے ۔ کیام پور کی لتا بائی والمیکی اپنے ہاتھ کی چوٹ کے باعث ہسپتال میں داخل بیٹے کی تیمارداری کے لیے وہاں موجود تھیں۔ گھر میں زیورات محفوظ نہ ہونے کے خدشے کے باعث وہ سونے اور چاندی کے زیورات سمیت تقریباً دو ہزار روپے نقد بھی اپنے ساتھ لائی تھیں۔ پولیس نے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔فوٹیج کا جائزہ لینے کے دوران سامنے آیا کہ ایک آوارہ کتا بیگ کو منہ میں دبا کر ہسپتال سے باہر لے جا رہا ہے ۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث لتا بائی کا قیمتی سامان واپس مل گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...