بیلجیئم:ڈی این اے ٹیسٹ نے کار سیلز مین کو شہزادہ بنا دیا
لاہور(نیٹ نیوز)بیلجیئم کے ایک کار فروش کو 26 سال کی عمر میں قانونی طور پر شہزادے کا درجہ مل گیا۔
26 سالہ نوجوان کو بادشاہ فلپ کے چھوٹے بھائی شہزادہ لوراں کا بیٹا تسلیم کر لیا گیا۔کلیمون وانڈن کرک ہوف اگست 2000ء میں بیلجیئم کی گلوکارہ وینڈی فان وانٹن کے ہاں پیدا ہوئے ، جن کا اصل نام آئرس وانڈن کرک ہوف ہے ۔کلیمون وانڈن کرک ہوف کی والدہ نے اپنے بیٹے کو 16 سال کی عمر تک ان کے والد کی شناخت نہیں بتائی تھی۔بعد ازاں وانڈن کرک ہوف نے شہزادہ لوراں سے رابطہ کیا، جنہوں نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کی، ٹیسٹ میں تصدیق ہو گئی کہ شہزادہ لوراں ہی ان کے حیاتیاتی والد ہیں۔ 6 ماہ قبل دونوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کیااور شہزادہ لوراں نے بیلجیئم کی سول رجسٹری میں بھی اپنی ولدیت کا اندراج کرا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments