ویانا:چوروں نے میوزیم میں داخلے کیلئے ٹکٹ خریدے
ویانا (نیٹ نیوز)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میوزیم آف اپلائیڈ آرٹس (ایم اے کے ) میں چوری کرنے والے 2 ملزموں نے واردات سے قبل میوزیم میں داخلے کے ٹکٹ خریدے ۔
چوروں نے شیشے کا ڈسپلے کیس توڑا، 200 قیراط کا پلاٹینم اور ہیرے کا ہار نکالا اور وہاں سے فرار ہو گئے ۔ میوزیم میں جاری نمائش میں رکھا گیا وان کلیف اینڈ آرپلز (Van Cleef & Arpels) کا یہ ہار 673 قیمتی پتھروں سے مزین تھا جس کی مالیت کئی ملین ڈالرز تھی، جبکہ نمائش میں تقریباً 500 اشیاء رکھی گئی تھیں۔ حالیہ چوری یورپی عجائب گھروں میں ہونے والی ہائی پروفائل چوریوں میں سے ایک ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران دونوں افراد بغیر ماسک کے میوزیم میں داخل ہوئے اور انہوں نے داخلے کے لیے ٹکٹ خریدے جو سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments