امریکا:36لاکھ برس قدیم شارک کا دانت دریافت
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک کم عمر لڑکے نے ساحلِ سمندر پر اپنے والد کے ساتھ چہل قدمی کے دوران 36 لاکھ سال قدیم میگالوڈون شارک کا دانت دریافت کرلیا۔
42 سالہ مائیکل باؤورز اپنے 11 سالہ بیٹے بو کے ہمراہ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر سی آئل سٹی گئے ہوئے تھے ، جہاں جیٹی کے ساتھ چہل قدمی کے دوران انہیں یہ حیران کن دریافت ہوئی۔مائیکل کے مطابق وہ عموماً پانی میں عجیب و غریب چیزیں تلاش کرلیتے ہیں لیکن انہیں کبھی توقع نہیں تھی کہ اس طرح کوئی قدیم فوسل ہاتھ لگ جائے گا۔ دانت ملنے پر ان کا بیٹا ‘حیرت سے گنگ رہ گیا’۔باپ بیٹا جیٹی کے ساتھ چل رہے تھے کہ ایک تنگ سے سوراخ میں انہیں یہ دانت نظر آیا۔ مائیکل کا ہاتھ اس سوراخ کے اندر نہیں پہنچ پا رہا تھا۔ تاہم، بو نے آسانی سے ہاتھ اندر ڈال کر دانت نکال لیا۔ اس لمحے ان کے گھٹنے کانپ رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments