آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے کاکروچ تیار

 آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے کاکروچ تیار

میلبرن (نیٹ نیوز)آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے سائبورگ کاکروچ تیار کر لیے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو ‘پیرا بورگز’ کا نام دیا گیا ہے ۔ان کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کر کے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔محققین کے مطابق یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں، تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان سائبورگ کاکروچز زلزلوں، عمارتیں گرنے ، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ،اس کے باعث ہزاروں انسانی زندگی بچائی جاسکتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...