ناسا نینسی گریس رومن اسپیس ٹیلی سکوپ کی لانچ کے لیے تیار

ناسا نینسی گریس رومن اسپیس ٹیلی سکوپ کی لانچ کے لیے تیار

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کی نینسی گریس رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ لانچ کے لیے تیار ہے اور اس کی روانگی میں صرف ایک باقی ہے ۔

رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ فلوریڈا کے کیپ کیناورل سے خلائی سفر کا آغاز کرے گی جبکہ اس کے سائنسی مشاہدات جنوری 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے ۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کے اساتذہ اور طلبا بھی لانچ کے موقع پر کیپ کیناورل میں موجود ہوں گے ۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ جہاں کائنات کے نسبتاً چھوٹے حصوں کا انتہائی گہرائی سے مشاہدہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، وہیں رومن بہت وسیع رقبے پر تیزی سے سروے کرے گی۔ ناسا کے مطابق ہبل نے 30 سال سے زائد عرصے میں رات کے آسمان کے تقریباً 0.1 فی صد حصے کا مشاہدہ کیا ہے جبکہ رومن اسی نوعیت کی ریزولوشن کے ساتھ اصولاً پورے آسمان کا سروے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...