ڈیٹ پر جانے سے پہلے مردوں کے نہ نہانے کا نیا رواج
لاہور(نیٹ نیوز)کسی خاص شخص سے ملنے یا ڈیٹ پر جانے سے پہلے عام طور پر لوگ لباس، خوشبو اور اپنی ظاہری شخصیت پر خاص توجہ دیتے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں ایک ایسا رجحان مقبول ہو رہا ہے جس میں ڈیٹ سے پہلے نہانے اور خوشبو استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جاتا ہے ۔ اس رجحان کو ‘فیرومون میکسنگ’ کہا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ جسم کی قدرتی خوشبو ممکنہ ساتھی کو زیادہ متاثر کر سکتی ہے ۔ اس رجحان کے حامیوں کا بنیادی خیال یہ ہے کہ انسان کے جسم سے نکلنے والی قدرتی کیمیائی خوشبو ممکنہ ساتھی میں کشش پیدا کر سکتی ہیں۔فیرومون دراصل ایسے کیمیائی مادے ہیں جو جانور اپنے جسم سے خارج کرتے ہیں اور اپنی ہی نسل کے دوسرے جانوروں کے رویے یا جسمانی ردعمل پر اثر ڈال سکتے ہیں تاہم انسانوں میں فیرومونز کے ذریعے جنسی یا رومانوی کشش پیدا ہونے کا دعویٰ اب تک ثابت نہیں ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments