بروکلی، پالک، چقندر، لہسن اور گوبھی جگر کیلئے فائدہ مند
لاہور(نیٹ نیوز)جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور نظامِ ہضم کو درست رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق مناسب سبزیوں کا باقاعدہ استعمال جگر پر چربی جمنے اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے ۔بروکلی میں پائے جانیوالے نائٹروجن پر مبنی مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس جگر پر چربی جمنے سے روکتے ہیں،پالک جگر کے خلیات کی حفاظت کرتی ہے ،چقندر کا استعمال جگر میں سوجن کو کم کرتا ہے، قدرتی اینزائمز کو فعال کرتا ہے اور صفرا کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے ۔لہسن میں ایلیسن اور سیلینیئم پایا جاتا ہے جو جگر کے انزائمز کو متحرک کر کے جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے جبکہ گوبھی یا بندگوبھی میں موجود ڈائیٹری فائبر اور سلفورافین جگر کی طبیعی صفائی کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments