گھانا میں تابو ت مرنے والے کی پسندیدہ چیز سے مشابہہ
آکرہ (نیٹ نیوز)گھا نا میں ایک میوزیشن فریڈرک ٹیکو اوفوری نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ ہاتھ میں گٹار لئے ہوئے گزاراتو وفات پر اس کیلئے تابوت کو ایک بڑے گٹار کی شکل کا بنایا گیا۔
گھانا میں آخری رسومات کے موقع پر ایسے منفرد تابوتوں کا نظر آنا زیادہ غیر معمولی بات نہیں۔وہاں مرنے والے کی زندگی، پسندیدہ شخصیت، پیشے یا دوسری پسندیدہ چیزوں کی مناسبت سے تابوت تیارکئے جاتے ہیں جو وہاں کے لوگوں کے مطابق مرنے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک خاص انداز ہے ۔یہاں مرنے والے مچھیروں کو انسانی قد سے بڑے مچھلی یا کشتی نما تابوت میں دفن کیا جاتا ہے جبکہ کسانوں کیلئے کوکووا پوڈز کے پھل کی شکل کے تابوت اور ڈرائیورکے لئے گاڑی کی طرح تابوت بنتے ہیں جبکہ مذہبی شخصیات کے لئے بائبل سے مشابہہ تابوت بنائے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments