کتے کا 16سیکنڈ میں 56افرادکی پیٹھ پرپھلانگنے کا ریکارڈ
اوٹاوہ (نیٹ نیوز)کینیڈا میں ایک کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
صوبے البرٹا کی ایک بیس بال ٹیم نے میچ کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ایک منفرد کوشش کی جس میں ایک آسٹریلین شیفرڈ کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگائیں۔چار سالہ کتے شارڈونے (جو ڈاگ ٹرینر جینیفر فریزر کی ملکیت ہے )نے آؤٹ فیلڈ میں سیدھی قطار میں کھڑے 56 شائقین کی پیٹھوں سے ایک ایک کرکے چھلانگ لگائی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے مطابق اس کارنامے کے لئے ایک منٹ کا وقت مقرر تھا لیکن شارڈونے نے یہ ریکارڈ صرف 16 سیکنڈ میں مکمل کرلیا۔یہ ریکارڈ ایڈمنٹن ریور ہاکس کے 14 جون کو ہونے والے میچ کے دوران قائم کیا گیا۔جینیفر فریزر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس ریکارڈ کوبہتر بنائیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments