الیکٹرانکس سٹور میں روبوٹ دھکا دینے والے گاہک سے لڑاپڑا

الیکٹرانکس سٹور میں روبوٹ دھکا دینے والے گاہک سے لڑاپڑا

ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے ایک الیکٹرانکس سٹور میں انسان نما روبوٹ اور گاہک کے درمیان پیش آنے والے عجیب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں سفید شرٹ پہنے ایک شخص کو سٹور میں موجود ہیومینائیڈ روبوٹ کے قریب جا کر اسے دھکا دیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔دھکا لگنے کے چند لمحوں بعد روبوٹ اچانک اپنی ٹانگ اس شخص کی جانب بڑھاتا ہے جسے دیکھ کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس نے گاہک کو لات مارنے کی کوشش کی ہو۔ویڈیو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ واقعے کے بعد روبوٹ کی حرکات پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی جس پر اسے بند کر دیا گیا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے جبکہ کئی افراد نے اسے سائنس فکشن فلم دی ٹرمینیٹر سے تشبیہ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...