جی ایل پی ادویات سے مردوں کے بال جھڑنے لگے
نیویارک (نیٹ نیوز)وزن کم کرنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی جی ایل پی1 ادویات ایک بار پھر تحقیق کا موضوع بن گئی ہیں۔
نئی تحقیق میں ان ادویات کے استعمال اور مردوں میں جینیاتی طور پر بال جھڑنے کے خطرے کے درمیان ممکنہ تعلق سامنے آیا ہے ۔جرنل آف انوسٹی گیٹیو ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں نیویارک یونیورسٹی گروسمین سکول آف میڈیسن کے سائنس دانوں نے جی ایل پی1 ادویات اور بالوں کے جھڑنے کے ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا۔ماضی میں بعض مریضوں نے جی ایل پی1 ادویات کے استعمال کے دوران بال جھڑنے کی شکایت کی تھی اور اس کے مضبوط سائنسی شواہد محدود تھے ۔نئی تحقیق کے مطابق جی ایل پی1 ادویات ہر شخص میں بال جھڑنے کا سبب بنتی ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments