3200سال پرانے کتبے سے مصرکے گمشدہ شہر کی شناخت

3200سال پرانے کتبے سے مصرکے گمشدہ شہر کی شناخت

قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر میں ایک قدیم فوجی شاہراہ کے قریب سے ملنے والے 3200 سال پرانے کتبے سے صدیوں سے گمشدہ شہر کی لوکیشن کا عندیہ ملا ہے ۔

شمالی صحرائے سینائی کے قریب واقع مقام تل ابو سیفی سے اس کتبے کو دریافت کیا گیا جس میں رعمیس دوم کا حوالہ موجود ہے ۔یہ مصری فرعون 1213 سے 1279قبل مسیح میں مصر پر حکومت کرتا تھا جبکہ اس عہد کے مصری دیوتا حورس کو میسان شہر کا مالک قرار دیا گیا۔مصری وزارت سیاحت و نوادارت کے بیان میں بتایا گیا کہ تحقیقی ٹیم نے ایک مندر کے آثار بھی دریافت کئے ۔ اس مقام سے ملنے والے کتبے اور مندر کی موجودگی سے یہ امکان سامنے آتا ہے کہ تل ابو سیفی ہی ممکنہ طور پر میسان شہر ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی کچھ مصدقہ طور پر کہا جاسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...