گروسری سٹور میں ڈبل روٹی کے شیلف سے سانپ نکل آیا
لندن (نیٹ نیوز)انگلینڈ کے ایک گروسری سٹور میں ڈبل روٹی کے شیلف سے سانپ نکل آیا۔جانوروں سے متعلق ایک تعلیمی گروپ کا کہنا ہے کہ یہ سانپ ان 20 سے زائد سانپوں میں شامل ہے جنہیں اس گروپ نے رواں سال اپنی تحویل میں لیا ہے ۔
اس گروپ کی ایک رکن کمبریا کے مطابق 14 اگست کو میری پورٹ میں واقع ہیرون فوڈ سٹور کے بریڈ سیکشن میں ایک چھوٹا کارن سنیک ملا تھا۔ جانوروں کے ہینڈلر بین نکلسن کے مطابق پیٹ اینکاؤنٹر میں سانپوں کو ریسکیو کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال اب تک 21 سانپ ان کی تحویل میں آ چکے ہیں جبکہ 2025 میں یہ تعداد 14 تھی۔ انکا کہنا تھا کہ مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ممکنہ طور پر بہت سے پالتو جانوروں کے مالکان اب اخراجات برداشت نہیں کر پا رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments