نوجوان لوگوں کی کھجلی مٹا کر ماہانہ 40لاکھ کمانے لگا

 نوجوان لوگوں کی کھجلی مٹا کر ماہانہ 40لاکھ کمانے لگا

شینزن(نیٹ نیوز)دنیا میں کمائی کے نت نئے طریقے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن چین کے ایک نوجوان نے لوگوں کی کمر کھجانے کو ہی باقاعدہ کاروبار بنا ڈالا اور اب اس انوکھے کام سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے ۔

چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ژانگ شیاؤچیاؤ نے ‘سوما’ کے نام سے ایسی سروس شروع کی ہے جہاں لوگ پیسے دے کر اپنی کمر اور جسم پر ہلکی کھجلی کروانے آتے ہیں۔ حیران کن طور پر کاروبار اتنا مقبول ہوا کہ اب اس کی دو برانچز کام کر رہی ہیں۔اس انوکھی سروس کیلئے عملہ خصوصی طور پر تیار کیے گئے نوکیلے ناخن پہنتا ہے جبکہ گاہک مساج پارلر کی طرح بیڈ پر لیٹ جاتے ہیں،فیس 300 یوآن، یعنی تقریباً 40 ڈالر ہے ۔ژانگ کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد محض کھجلی مٹانا نہیں بلکہ لوگوں کو ذہنی دباؤ سے سکون دلانا اور بہتر نیند میں مدد دینا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...