کم روشنی میں سونا دل کی کارکردگی متاثر کرنے کا باعث قرار

کم روشنی میں سونا دل کی کارکردگی متاثر کرنے کا باعث قرار

لندن (نیٹ نیوز)حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم روشنی میں سونے سے دل کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے برطانیہ کے بائیو بینک سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار سے زائد ایسے افراد کا جائزہ لیا جنہیں پہلے سے قلبی بیماری لاحق نہیں تھی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سوتے وقت 3 لکس سے زیادہ روشنی کے سامنے رہنے والے افراد کے دل کے پٹھوں کی دیواریں نسبتاً موٹی تھیں، بالخصوص بائیں وینٹریکل کی دیوار میں یہ موٹائی زیادہ دیکھی گئی۔دل کے پٹھوں کی اس موٹائی کے باعث بائیں وینٹریکل کے اندر موجود جگہ کم ہو گئی اور ہر دھڑکن کے دوران دل کے پٹھوں کے لچکنے کی صلاحیت متاثر ہوئی، جسے قلبی کارکردگی میں خرابی کی ابتدائی علامت قرار دیا گیا ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...