غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں عام

غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں عام

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوعمر افراد کے مقابلے میں غریب پس منظر سے آنے والے نوجوانوں میں کھانے سے متعلق بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں کے والدین نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل نہیں کی ان میں ان بیماریوں کا خطرہ 25 فی صد زیادہ پایا گیا۔ ان بیماریوں میں اینوریکسیا، بُلیمیا اور حد سے زیادہ کھانے کی بیماری شامل ہیں۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ اوسط سے زیادہ آمدنی رکھنے والے والدین کے بچوں میں ایسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے ۔تاہم، سماجی و معاشی حیثیت جانچنے کے دیگر پیمانے (جیسے والدین کا پیشہ، مالی مشکلات یا حکومتی امداد حاصل کرنا) اور کھانے کی بیماریوں کی علامات کے درمیان تعلق اتنا مستقل اور واضح نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...