کہیں نیند میں کمی کی وجہ آپ کا جبڑا تو نہیں ہے ؟

کہیں نیند میں کمی کی وجہ آپ کا جبڑا تو نہیں ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ رات کو پوری نیند لینے کے باوجود صبح اٹھ کر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ صرف ٹینشن، مصروف زندگی یا کام کا بوجھ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے آپ کے چہرے اور جبڑے کی بناوٹ بھی ہو سکتی ہے ۔

ماہرین صحت کے مطابق جبڑے کا چھوٹا ہونا یا پیچھے کی طرف ہونا سوتے وقت سانس کی نالی کو تنگ کر سکتا ہے جس سے نیند بار بار خراب ہوتی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق کچھ لوگوں کا نچلا جبڑا چھوٹا یا معمول سے کچھ پیچھے ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں منہ کے اندر زبان کے لیے جگہ کم ہوسکتی ہے ۔ جب انسان سوتا ہے تو جسم کے پٹھے ڈھیلے ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے زبان پیچھے کی طرف جا سکتی ہے اور سانس لینے کا راستہ تنگ ہوسکتا ہے ۔اس کے نتیجے میں نیند کے دوران بار بار سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ۔ اسے سلیپ ایپنیا کہا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...