66ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت

66ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت

ڈکوٹا (نبیٹ نیوز)سائنس دانوں نے دنیا میں پہلی بار ٹی ریکس کے قدموں کے ایسے مکمل نشانات دریافت کر لیے ہیں جو 6 کروڑ 60 برس سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔

 نارتھ ڈکوٹا میں ایک سکول ٹیچر کی اتفاقاً نظر پڑنے کے بعد سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے اس خوفناک بالغ ڈائنوسار کے چھوڑے ہوئے تین انگلیوں والے چار بڑے قدموں کے نشانات دریافت کیے ۔ماہرین کے مطابق ہر قدم تقریباً 3.3 فٹ لمبا ہے جبکہ یہ نشانات مجموعی طور پر تقریباً 23 فٹ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ تحقیق سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ قدموں کے نشانات تقریباً 6 کروڑ 65 لاکھ برس پرانے ہیں۔یہ نشانات گزشتہ سال ڈائنوسارز کے فوسلز کیلئے مشہور علاقے ہیلز کریک فارمیشن میں دریافت ہوئے ۔ ان کی شناخت کولوراڈو کے ڈینور میوزیم آف نیچر اینڈ سائنس اور برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی کے محققین نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...