بلی جتنا بڑا مینڈک گولائتھ فراگ افریقہ میں موجود

بلی جتنا بڑا مینڈک گولائتھ فراگ افریقہ میں موجود

یاؤندے (نیٹ نیوز)براعظم افریقہ میں بلی کے سائز جتنا بڑا قوی الجثہ مینڈک گولائتھ فراگپایا جاتا ہے ۔

 ان کی لمبائی 32 سینٹی میٹر (13 انچ)تک اوران کا وزن سوا تین کلوگرام (7.2 پونڈ)سے زیادہ ہو سکتا ہے تاہم اس کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچارہے ۔افریقی ملک کیمرون کے بقائے ماحول سے منسلک افسرسیڈرک نے معدومیت کے خطرے سے دوچار اس نایاب مینڈک کے تحفظ کیلئے خصوصی پراجیکٹ ترتیب دیا ہے اور اس کیلئے کوشاں ہیں ۔ان کاکہناہے کہ جب میں نے دیکھا کہ مینڈک کی یہ نسل دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد نسل ہے تو میں نے کہا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہم آسانی سے کہیں اور نہیں ڈھونڈ سکتے اور مجھے اس دریافت پر فخر تھا۔علاقے کے لوگ نایاب نسل کی دریافت پر بہت خوش ہیں اور اسے علاقے کی ثقافتی قدر سے جوڑ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...