عمان :سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

عمان :سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

مسقط (نیٹ نیوز)عمان کے تاریخی شہر مسقط کے ساحلی علاقے متراہ میں تیار ہونے والا کیبل کار منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

 زیرتعمیر کیبل کار منصوبہ جسے متراہ ٹیلی فیرک بھی کہا جاتا ہے نے بین الاقوامی حفاظتی جانچ کے عمل کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ، جس کے بعد منصوبے کا باقاعدہ افتتاح اور آپریشن شروع کردیا جائے گا۔حفاظتی سرٹیفکیشن کے پہلے مرحلے میں منصوبے کے مکمل انفرا اسٹرکچر کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، حفاظتی سرٹیفکیشن سے متعلق دستاویزات اب متعلقہ عمانی حکام کو پیش کی جائیں گی۔منصوبے کی حتمی منظوری سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی سے حاصل کی جائے گی، جس کے بعد رائل عمان پولیس اور مسقط میونسپلٹی کی منظوری درکار ہوگی۔حکام نے تاحال منصوبے کے باضابطہ افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...