خاتون کا روپ دھار کر8سال غائب رہنے والا مجرم گرفتار
استنبول (نیٹ نیوز)ترکیہ میں پولیس نے خاتون کا روپ دھار کر مفرور ہونے والے مجرم کو 8 سال بعد گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طغرل بشر نامی شخص کو 2018 میں چوری کرنے اور سرکاری اہلکار کا روپ دھارنے سے متعلق 3 مقدمات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن وہ سزا شروع ہونے سے پہلے ہی فرار ہو گیا ۔فرار ہونے کے بعد مجرم نے شکل و صورت میں بڑی تبدیلیاں کیں اور ایک خاتون کا روپ دھار لیا اور استنبول میں سفر کے دوران اپنی بہن کا شناختی کارڈ استعمال کرتا رہا جس کے باعث پولیس کے پاس موجود پرانی تصاویر کی مدد سے اسے تلاش کرنا مشکل ہو گیا تاہم بہن کے کریڈٹ کار ڈ سے کی گئی خریداری کے ریکارڈ کی مدد سے پولیس نے استنبول کے ضلع کادیکوئی میں چھپے ہوئے مفرور مجرم کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments