3سالہ بچی کا دنیا بھر کے ڈزنی پارکس گھومنے کا ریکارڈ
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کی 3 سالہ بچی بوٹسی ڈیرنگٹن نے دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس گھوم کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
بوٹسی ڈیرنگٹن نے یہ ریکارڈ 3 سال اور 139 دن کی عمر میں بنایا ہے اور دنیا کے تمام ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی۔ننھی بچی کا سفر 2024 میں جاپان کے ’’ٹوکیو ڈزنی سی‘‘سے شروع ہوا تھا، اس وقت وہ چلنے کے قابل بھی نہیں ہوئی تھی۔بوٹسی ڈیرنگٹن نے تقریباً اڑھائی سال کے دوران ایشیا، یورپ اور امریکا میں واقع تمام 12 ڈزنی پارکس کا سفر کیا۔ننھی بچی کے سفر کا آخری مرحلہ 14 ستمبر 2026 کو ڈزنی لینڈ پیرس میں مکمل ہوا جہاں وہ اپنے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز کے ہمراہ پہنچی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن نے وہاں بوٹسی ڈیرنگٹن کے تمام ڈزنی لینڈ دیکھنے کے ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments