خواتین میں مردوں سے کم پٹھے ،وزن کم کرنا مشکل

خواتین میں مردوں سے کم پٹھے ،وزن کم کرنا مشکل

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات تحقیق سے ثابت ہے کہ خواتین کیلئے اضافی چربی اور وزن کم کرنا مردوں کے مقابلے میں مشکل ہوتا ہے ۔

فٹنس ٹرینرز اور ماہرِین غذائیت کے مطابق خواتین کے وزن میں آسانی سے کمی نہ ہونے کی بڑی وجوہات میں کم پٹھے ، ہارمونز کی تبدیلیاں اور جسم میں چربی ذخیرہ کرنے کے مختلف انداز شامل ہیں۔ایک جیسی خوراک کے استعمال کے باوجود بھی خواتین کے مقابلے میں مرد تقریباً 16 فیصد تک زیادہ وزن کم کر لیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق خواتین میں پٹھے کم ہونے کے باعث جسم آرام کی حالت میں کم کیلوریز خرچ کرتا ہے ۔ خواتین میں زیادہ وقت ذہنی دباؤ میں رہنے سے زیادہ کھانے کی طلب ہوتی ہے ، ماہرین نے مناسب اور پرسکون نیند لینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی دباؤ کم کرنے پر کام کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...