ڈیوڈ رش نے ایک گھنٹے میں 415کاغذی جہاز بنا ڈالے
بوائز(نیٹ نیوز)گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 200 سے زائد اعزازات اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے 1 گھنٹے میں 415 کاغذی ہوائی جہاز بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈیوڈ رش نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر بوائز میں ریکٹ بال کورٹ میں ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ کاغذی ہوائی جہاز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے کہا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کے تحت ہر کاغذی جہاز بنانے کیلئے 7 مراحل میں تہہ کرنا ضروری تھا۔ ریکارڈ بنانے کے دوران انہوں نے 60 منٹ کے مقررہ وقت میں 415 ایسے کاغذی ہوائی جہاز بنائے جو مطلوبہ شرائط پر پورے اترے ،انہوں نے اوسطاً ہر جہاز 8.67 سیکنڈ میں تیار کیا۔رش نے بتایا کہ اب ان کا اگلا ہدف کاغذی ہوائی جہاز کو تہہ کرکے پھینکنے کے تیز ترین وقت کا ریکارڈ توڑنا ہے ، جو اس وقت 4.54 سیکنڈ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments