آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار
یاؤندے (نیٹ نیوز)کیمرون کی طالبہ نے ایک ایسا کوکنگ بیگ تیار کیا ہے جس میں آگ اور بجلی کے بغیر بھی کھانا پکایا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرمل کوکنگ بیگ کی سب سے بہترین مثال یہ ونڈر بیگ ہے ، یہ ایک خاص کپڑے اور موٹے انسولیشن مٹیریل سے بنا ہوا بیگ ہوتا ہے جو سلو کُکر کی طرح کام کرتا ہے اورکھاناتیارکرتاہے ۔کھانا پکانے کیلئے شروع میں صرف 5 سے 10 منٹ کیلئے پتیلی کو چولہے پر ابالنا پڑتا ہے اور جیسے ہی کھانا ابلنے لگے ، پتیلی کو ڈھکن سمیت چولہے سے اتار کر اس بیگ کے اندر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیا جاتا ہے ۔اس بیگ میں موجود خاص قسم کا مٹیریل پتیلی کی اندرونی گرمی کو باہر نکلنے نہیں دیتا، اسی اندرونی تپش کی وجہ سے کھانا بیگ کے اندر ہی بغیر کسی گیس یا بجلی کے اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک آہستہ آہستہ خود ہی پکتا رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments