500مگرمچھوں والے دریا میں اولمپک روئنگ کی منظوری
راک ہیمپٹن (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر راک ہیمپٹن میں واقع فٹز رائے دریا میں تقریباً 500 مگرمچھ موجود ہیں لیکن اس مقام کو 2032 کے برسبین اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں روئنگ اور کینوئنگ مقابلوں کی میزبانی کی اجازت مل گئی ہے ۔
فٹز رائے دریا پر قائم روئنگ کورس نے اس کی موزونیت سے متعلق آزاد تکنیکی جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے تاہم جائزے میں مگرمچھوں کو زیر غور نہیں لایا گیا بلکہ مختلف موسمی حالات، موسم کے اتار چڑھاؤ، پانی کی سطح اور سیلاب کے خطرے سمیت کھیلوں کے دوران اور اولمپکس سے قبل کورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔روئنگ کے تسلیم شدہ مرکز کی حیثیت سے یہاں مقابلوں کے دوران مگرمچھ نظر آنے کی صورت میں ہنگامی منصوبے بھی موجود ہیں تاہم کبھی انسانوں پر مگرمچھ کا حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments