ایران میں انڈوں کے ساتھ تصاویر بنانے کا نیا ٹرینڈ
تہران (نیٹ نیوز)ایران بھر میں انڈا سلیبرٹی بن گیا ہے اور لوگ اس کے ساتھ تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عام طور پر لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں لیکن ایران میں ان دنوں انڈے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن چکا ہے ۔اس دلچسپ ٹرینڈ کے پیچھے وجہ بھی اتنی ہی حیران کن ہے ، ایران میں بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی عام چیز انڈا بھی کئی لوگوں کیلئے مہنگی خریداری بنتا جا رہا ہے ۔ ایرانی صارفین سوشل میڈیا پر انڈوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جسے ملک میں بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایک علامتی احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ تہران میں ایک انڈے کی قیمت اس وقت تقریباً 4600 سے 8000 تومان کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments