وفات پا جانے والی خاتون تابو ت میں اچانک بیدار ہو گئی
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی۔
یہ واقعہ صوبہ ہیبئی کے ایک گاؤں میں سامنے آیا جہاں 70 سال سے زائد عمر کی خاتون کینسر سے مقابلہ کر رہی تھیں۔جب ڈاکٹروں نے کہا کہ خاتون کے کینسر کا اب علاج ممکن نہیں تو ان کا خاندان انہیں گھر واپس لے آیا۔8 ستمبر کو رشتے داروں نے خاتون میں زندگی کے آثار دریافت نہیں کئے اور انہیں ایسے تابوت کے اندر رکھ دیا جس کے اندر ٹھنڈک کا نظام موجود تھا تاکہ قصبے سے باہر رشتے داروں کی واپسی تک جسم محفوظ رہ سکے مگر اگلی شام جب خاتون کی بہو نے تابوت کے اندر سے کچھ آوازیں سنیں۔خاندان نے خاتون کو تابوت کے اندر سے نکال لیا اوراسکی آنکھیں کھل گئیں، مگر حالت بدستور نازک تھی،پھر 12ستمبر کی شب خاتون چل بسیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments