دن میں کئی بار ہاتھ دھونا نزلہ زکا م سے بچنے میں معاون
لاہور(نیٹ نیوز)موسم بتدریج تبدیل ہو رہا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ نزلہ زکام جیسی موسمی بیماریاں زیادہ پھیلنے والی ہیں۔ نزلہ زکام یا کھانسی سے بچنا بہت آسان ہے ،اس کے لئے آپ کو اپنے ہاتھ دھو نے پڑیں گے ۔
ہاتھوں کو دن بھر میں کئی بار دھونا آپ کو موسمی نزلہ زکام سے بچانے کا مؤثر طریقہ ہے ۔موسمی بیماریوں کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہی ہوتے ہیں،جب کوئی بیمار فرد کھانستا یا چھینکتا ہے تو جراثیم مختلف جگہوں جیسے فون، کمپیوٹر کی بورڈ، میز یا ایسی ہی جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب کوئی بیمار فرد منہ کو ہاتھ سے ڈھانپ کر کھانستا یا چھینکتا ہے اور پھر ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتا ہے ۔پھر جب کوئی فرد ان جراثیموں سے آلودہ چیزوں کو چھونے کے بعد ناک اور منہ کو ہاتھ لگاتا ہے تو جراثیم منتقل ہونے سے وہ بیمار ہو جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments