80میٹربلند،400میٹرلمبی تار،خاتون کی سنسنی خیز واک

80میٹربلند،400میٹرلمبی تار،خاتون کی سنسنی خیز واک

پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے شہر لوس این گوہیل میں ٹائٹ روپ واکر تاتیانا موسیو بونگونا نے زمین سے 80میٹر بلندی پر یورپ کے دو بلند ترین کوئلے کے ملبے کے ڈھیروں کے درمیان 400 میٹر لمبی تار پر بغیر حفاظتی ہارنس کے چل کر دکھایا۔

انہوں نے اس دوران کوئی حفاظتی سامان بھی استعمال نہیں کیا ۔ان کے اس کرتب کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ وہا ں موجود تھے اور انہوں نے خوب داد دی ۔اس سنسنی خیز واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں اور صارفین کو تبصروں کا ایک نیا موقع مل گیا ،صارفین کی اکثریت نے تاتیانا موسیو بونگونا کے کرتب کی تعریف کی تاہم بہت سارے صارفین نے اسے پاگل پن بھی قراردیا اور کہا کہ کسی ناگہانی صورت حال کیلئے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا ،اگر کوئی حادثہ ہوجاتا تو یہ کرتب جان لیوا ہوسکتاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...