چین نے خلا میں کامیابی سے پودوں کی 14اقسام کی کاشت کرلیں

چین نے خلا میں کامیابی سے پودوں کی 14اقسام کی کاشت کرلیں

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین نے خلا میں پودوں کی 14 اقسام کی کامیابی سے کاشت کی ہے ۔چین کے ایسٹروناٹ سنٹر کے مطابق یہ ایک سنگ میل ہے جو خلائی سٹیشن پر بڑے پیمانے پر فصل کی پیداوار کی بنیاد رکھتا ہے ۔

اس پیش رفت کو شمالی چین میں تیانجن میونسپلٹی میں ایرو سپیس میڈیکل انجینئرنگ کانفرنس میں اجاگر کیا گیا، جہاں شینزہو 21 کے عملے کے مشن سے تعلق رکھنے والے خلاباز ژانگ ہونگ ژانگ نے چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر ایک پھلتے پھولتے خلائی باغ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں فصلیں، کیروٹا، لیٹوس اور پوٹہ جیسی فصلیں ہیں۔چین کے طویل مدتی عملے کی خلائی پرواز کا دور اکتوبر 2021 میں شروع ہوا۔ آسٹروناٹ سنٹر کے ماہر کیانگ نے کہا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کیلئے ہمیں زمین پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...