کیا آپ اپنا چہرہ چین کو کرائے پر دیں گے ؟ نیا رجحان
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں اے آئی کی تیزی سے بڑھتی صنعت نے عام لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے ۔
لوگ اب اپنی شکل و صورت یا ڈیجیٹل شناخت کو اے آئی سے تیار ہونے والے ڈراموں، اشتہارات اور ویڈیو گیمز کے لیے لائسنس پر دے رہے ہیں۔ اس نئے رجحان نے چہرے کی قیمت، آمدنی، رضامندی اور اپنی شناخت پر اختیار جیسے اہم سوالات بھی پیدا کر دئیے ہیں۔ چین میں یہ خیال اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے ۔ مختلف پلیٹ فارمز عام لوگوں کو اے آئی سے تیار ہونے والے مختصر ڈراموں، اشتہارات اور گیمز کے پروڈیوسرز سے جوڑ رہے ہیں، جہاں پروڈیوسرز کسی شخص کی شکل کو اپنے ڈیجیٹل کردار کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل کر سکتے ہیں۔چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ طریقہ اب عوامی پلیٹ فارمز پر زیادہ نمایاں ہونا شروع ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments