امریکامیں کھدائی کے دوران 6.03قیراط کا ہیرا دریافت

امریکامیں کھدائی کے دوران 6.03قیراط کا ہیرا دریافت

لٹل راک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آرکنساس میں ایک بحریہ کے ریزروسٹ نے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا ہیرا دریافت کر لیا، جس کی ممکنہ مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔

جیک پیراڈن گزشتہ 12برس سے زائد عرصے سے شوقیہ طور پر پتھروں اور قیمتی جواہرات کی تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس شوق سے انہیں کبھی مالی فائدہ نہیں ہوا تاہم رواں سال کے آغاز میں ایک دوست کے ساتھ کھدائی کے دوران ملنے والا یہ پتھر ان کی سابقہ دریافتوں سے بالکل مختلف تھا۔جیک پیراڈن نے یہ دریافت اس وقت کی جب وہ کریٹر آف ڈائمنڈ سٹیٹ پارک میں اپنی تلاش کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کر رہے تھے اورجب انہوں نے بجری سے بھری بالٹی کو دھو کر اس کا مواد میز پر الٹا تو چمکتے ہوئے 6.03 قیراط کے ہیرے کو دیکھ کر بے اختیار چیخ اٹھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...