منفرد رنگوں والی مکئی کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ

منفرد رنگوں والی مکئی کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ

جدہ (نیٹ نیوز)روایتی پیلی اور سفید مکئی کے برعکس سعودی عرب میں رنگ برنگی اور منفرد رنگوں والی مکئی کاشت کرنے کا کامیاب اور دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد عالمی سطح پر بھی جامنی اورنیلی مکئی کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار عام مکئی سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔آج سے 3سال قبل سعودی عرب کے جازان ریجن کی الشقیق تحصیل کے سعودی شہری عبدالکریم نے مختلف رنگوں کی مکئی کاشت کی تھی ،جن کاکہناتھاکہ الاحسا کے کاشتکاروں نے مکئی کی کاشت کے مختلف تجربات کئے تھے میں نے ان سے نمونہ لیا اور فصل اگائی،جس کا نتیجہ حیران کن طریقے سے سامنے آیا۔جامنی رنگ کی مکئی کی کاشت کی شروعات نومبر سے ہوتی ہے اور فروری کے آخر تک سلسلہ جاری رہتا ہے ،فصل چار ماہ کے دوران تیار ہو تی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...