وقت پر ناشتہ نہ کرنا موت کا خطرہ بڑھانے کا سبب

وقت پر ناشتہ نہ کرنا موت کا خطرہ بڑھانے کا سبب

برسلز(نیٹ نیوز)یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح کے ناشتے کا وقت اوسط عمر میں اضافے یا کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔

صبح 7 سے 8 بجے کی بجائے تاخیر سے ناشتہ کرنے والے افراد کی اوسط عمر میں اوسطاً 2.46 سال کی کمی آتی ہے جبکہ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔درحقیقت 8 سے 10 بجے کے درمیان ناشتہ کرنے سے یہ خطرہ 19 فیصد جبکہ دوپہر کے قریب کھانے سے 29 فیصد تک بڑھتا ہے ۔دوپہر کے بعد دن کی پہلی غذا کے استعمال سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 46 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ ناشتہ دیر سے کرنے یا رات گئے کھانے سے جسم کے اندرونی گھڑی کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں اور میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...