جنوبی کوریا کی نہر میں شارک تین ہفتوں سے قید‘‘

جنوبی کوریا کی نہر میں شارک تین ہفتوں سے قید‘‘

سیول (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کی نہر میں گزشتہ ماہ سے پھنسی شارک کو تاحال ریسکیو نہ کیا جاسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک نہر میں وسط ستمبر کے دوران ایک شارک پھنس گئی تھی،جمعہ کے روز شارک کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری بار آپریشن شروع کیا گیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ شارک کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے جال کا استعمال کیا لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ کو 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آپریشن روکنا پڑا کیونکہ جال کا چٹانوں میں پھنسنے کا خدشہ تھا۔ریسکیو ٹیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ شارک خود ہی تیر کر کھلے سمندر میں چلی جائے گی۔شارک 3ہفتوں سے نہر میں پھنسی ہوئی ہے جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نہر کا رخ کرتی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...